Govt Hajj Package Price Application Online Hajj Scheme 2024

Govt Hajj SchemeGovt Hajj Package Price Application Online Hajj Scheme 2023

Govt. of Pakistan Ministry of Foreign Affairs has announced Hajj Scheme 2024. As per Government Hajj Scheme 2024, approximately 175000 persons will perform Hajj 2024 this year.

Today Minister of Religious Affairs has announced Govt Hajj Scheme 2024. As per the direction Govt. of Pakistan 50% special quota is reserved for Hujaaj who will pay in US dollars.

If they are paying the amount in dollars they will perform Hajj 2024 directly without any balloting. This year Hajj 2023 price will be charged more than 1100000/- each.

The Ministry of Foreign affairs has increased Hajj Quota by 50% for private operators. Hajj 2024 expenses may be raised due to the depreciation of the rupees. The Government of Saudi Arabia is also increasing the tax rate on Hajj 2024 by 18% to 20%.

Hajj 2024 Application Online

You can apply online for Hajj 2024 through hajjinfo.org official web portal. Hajj Applications 2024 will start from 27th November 2023 to 12th December 2023.

There are 12 bank branches have been deputed to receive Hajj Applications 2024. Here you will find the Hajj Applications bank branches list.

Govt Hajj Scheme 2024

The Govt. of Pakistan has announced Govt Hajj Scheme 2024. In; this regard more than 1750000/- Pakistani will perform Hajj 2024 this year. Govt Hajj Scheme 2024 has been officially launched by the Minister of Foreign Affairs.

Hajj Package 2024

A 50% quota will be allocated for the private sponsorship scheme this year. According to Hajj Package 2024 Hajj Package for northern areas will be Rs 1075000/- and for southern regions will be Rs 1165000/- rupees each.

How to Apply For Hajj 2024

You must have to visit hajjinfo.org Govt official website to apply online. Hajj 2023 applications will be online on hajjinfo.org from 27th November 2023 to 12th December 2023.

After completion of the Hajj Applications 2024 procedure Hajj balloting 2024 online will be declared by Govt. of Pakistan.

Hajj Registration Online 2024

If you want to perform Hajj in 2024 please register yourself for Hajj 2024 online. Just visit hajj info.org and register yourself on this site to enter Hajj Balloting 2024 online.

Hajj Balloting Result 2024

After completion of the procedure Hajj registration application forms for 2024. Hajj Balloting result 2024 will be announced soon after the completion of Hajj applications 2023.

Hajj Application  Hajj Scheme 2024 in Pakistan

Hajj Balloting Result 2024 Online 

پریس کانفرنس حج پالیسی 2024
آج کی پریس کانفرنس کا مقصد میڈیا کے نمائندوں کے توسط سے حج پالیسی 2024 کے اہم نکات کا اعلان کرنا ہے تاکہ امسال سفر حج کے خواہشمند عازمین اور انکے عزیز و اقارب کو اطلاع دی جا سکے۔ وفاقی کابینہ نے اپنے کل کے اجلاس میں حج پالیسی 2023 منظور کر لی ہے۔ اسکے اہم نکات بتانے سے قبل عوامی آگاہی کیلئے بتا دوں کہ سرکاری حجاج سے صرف اتنے ہی حج اخراجات وصول کیے جاتے ہیں جتنی رقم انکی سہولیات پر خرچ ہوتی ہے ۔ سرکاری حج پیکیج کے تین اہم ستون ہیں جن کی بنیاد پر اخراجات کا تعین ہوتا ہے ۔
• سعودی حکومت کے اخراجات جس سے مشاعر کے دنوں کی سہولیات لی جاتی ہیں
• دفتر امور حجاج کے اخراجات مثلا ًسعودی عرب میں رہائش ، خوراک، ٹرانسپورٹ اور دیگر کئی سہولیات
• وزارت کے پاکستان میں کیے گئے اخراجات مثلا فضائی کرایہ، ویکسین ، ادویات، حجاج محافظ فنڈ وغیرہ
واضح رہے کہ گذشتہ سال سعودی وزیر حج عمرہ سے میری ذاتی درخواست پر سعودی عرب نے مہربانی کرتے ہوئے لازمی حج واجبات میں پچھلے سال کے مقابلے میں کچھ کمی کی ہے جس پر ہماری حکومت اور عوام خادمین حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تہہ دل سے شکر گذار ہیں۔ لیکن عالمی سطح پر مہنگائی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں بھی سہولیات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ سے حج پیکیج پر کافی اثر پڑا ہے۔ واضح رہے کہ حج اخراجات کی مد میں زیادہ تر ادائیگی سعودی عرب میں کرنی ہوتی ہے اور اسکے لئے قیمتی زرمبادلہ درکار ہوتا ہے ۔
عازمینِ حج کے فیڈ بیک پر کچھ سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ہر سہولت کی کچھ نہ کچھ قیمت ہوتی ہے چنانچہ اس کا اثر براہ راست حج پیکیج پر پڑتا ہے۔ گذشتہ سال ہمارے حجاج کو مشاعر ٹرین کی سہولت دستیاب نہیں تھی تاہم اس سال منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں مشاعر ٹرین کی سہولت لینے میں کامیاب رہے ۔ اس سہولت کی قیمت بہرحال حجاج کو ہی برداشت کرنا پڑے گی۔
گذشتہ سال سعودی عرب نے محدود تعداد میں حج کا انعقاد کروایا تھا اور ہم طلب اور رسد کے اصول کے تحت مجموعی طور پر سستی سہولیات لینے میں کامیاب رہے ۔ اس سال تمام ممالک اپنے مکمل کوٹہ کے ساتھ حجاج کو سعودی عرب بھجوا رہے ہیں۔ پاکستانی حجاج کو بھی مکمل ملکی کوٹہ کے ساتھ یہ سعادت نصیب ہو گی۔ اس لیے تمام ممالک کے مابین اچھی رہائش گاہوں اور بہتر سہولیات کے حصول کی مسابقت ہے۔ نیز مدینہ منورہ میں حرم کی توسیعی پراجیکٹ کے باعث کافی رہائش گاہوں کو خالی کرانے اور گرانے کا سلسلہ شروع ہے۔ ان تمام امور نے سہولیات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر اضافہ کیا ہے۔
ان سب عوامل کے باوجود سمندر پار پاکستانیوں کو بیرون ملک کی نسبت پاکستان سے حج کرنا کم قیمت پڑتا ہے۔ امسال سرکاری حج سکیم کے اخراجات خطے کے دیگر ممالک مثلا انڈیا، بنگلہ دیش اور افغانستان سے کم ہیں۔ مثلا انڈیا سے حج اخراجات پاکستانی روپیہ کے حساب سے ساڑھے 13 لاکھ سے متجاوز ہیں۔ نیز گذشتہ سال کے حجاج کرام اس بات کے گواہ ہیں کہ پاکستان کی سرکاری حج سکیم کا معیار مذکورہ ممالک کے حجاج کو میسر سہولیات سے کہیں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
سعودی عرب میں ترسیل زر کا ایک بڑا مسئلہ وزارت کو درپیش تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف، امیر جمیعت مولانا فضل الرحمن کی ہدایات اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت اور تعاون کے باعث یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا۔ مزید برآں اس سال سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسرشپ حج سکیم متعارف کروائی ہے ۔ اس سکیم کی بدولت 194 ملین ڈالر وصول ہونے کی امید ہے۔ وزارت کو کل 284 ملین ڈالر درکار ہیں ۔ وزارتِ خزانہ نےبقیہ تقریبا 90 ملین ڈالر کے انتظامات کا وعدہ کیا ہے۔
حج درخواستوں کی وصولی کا عمل فنانس ڈویژن کی اجازت سے مشروط ہے ہماری کوشش ہے کہ 14 نامزد بینکوں کے ذریعے 16 مارچ سے 31 مارچ حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا جائے ۔ قرعہ اندازی کا اعلان اپریل کےپہلے ہفتے میں متوقع ہے ۔
حج پالیسی 2023 کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
1) حج 2023 کیلئے ملکی کوٹہ1 لاکھ 79 ہزار 210 افراد مقرر ہے۔ یہ کوٹہ سرکاری اور نجی حج سکیموں کے درمیان بالترتیب 50:50 کے تناسب سے یعنی دونوں سکیموں کو89 ہزار 605 کا کوٹہ دیا جائے گا۔
2) سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کا 50 فیصد کوٹہ یعنی ہر ایک سکیم میں 44,802 نشستیں اسپانسر شپ حج اسکیم کے لیے مختص ہیں۔
3) سرکاری حج سکیم کا بقیہ کوٹہ روایتی ریگولر حج سکیم کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
4) اسپانسر شپ حج اسکیم کے تحت وزارت کے مخصوص ڈالر اکاونٹ میں بیرون ملک سے غیر ملکی زر مبادلہ منگوانے والے عازمین حج کے لیے خاص سہولت دی گئی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے لئے یا پاکستان میں موجود اپنے عزیز و اقارب کیلئے اس اکاونٹ میں مختص کردہ ڈالرز بھجوانے پر قرعہ اندازی سے استثناء حاصل کر سکیں گے۔ پاکستان سے ڈالرز جمع کرانے کی اجازت نہیں ہے۔
5) اسپانسر شپ حج سکیم کا کوٹہ ’’پہلے آئیے ۔۔پہلے پائیے ‘‘کی بنیاد پر استعمال کیا جائے گا ۔ جس کا تعین حج فارم بینک میں جمع ہونے کے وقت اور تاریخ سے کیا جائے گا۔ ۔ اسپانسر شپ اسکیم کے لیے رجسٹریشن کو اسی لمحہ روک دیا جائے گا جب یہ مخصوص کوٹہ مکمل ہو جائے گا۔
6) سپانسر شپ اسکیم سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ سعودی عرب میں حج سے متعلقہ واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
7) ریگولر حج سکیم کے درخواست گذاروں کیلئے (سنگل یا جوائنٹ )بینک اکاونٹ کا ہونا لازمی ہے۔ تمام بینک یہ اکاونٹ کھولنے میں معاونت کریں گے۔
8) اس سال پاکستانی حجاج کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہے یعنی سعودی عرب نے 65 سال کی بالائی حد کو ختم کر دیا ہے۔
9) خواتین عازمینِ حج کے ساتھ شرعی محرم کا ہونا لازمی ہے۔تاہم فقہ جعفریہ کی 45 سال سے زائد عمر خواتین بغیر محرم جا سکتی ہیں ۔
10) ریگولر حج سکیم میں وہ عازمین جنہوں نے گزشتہ 05 حج سالوں یعنی 2016، 2017، 2018، 2019 اور 2022 میں حج اداء کیا ہے وہ درخواست دینے کےاہل نہیں تاہم عازمینِ حج کے بھرپور مطالبہ پر بیان حلفی سے مشروط حج بدل کی اجازت دی جا رہی ہے
11) اسی طرح پہلی بار حج پر جانے والی خواتین کے محرم بھی پانچ سالہ پابندی سے استثناء حاصل کر سکیں گے۔
12) ریگولر حج سکیم کا انتخاب کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا جس کے نتائج وزارت کی ویب سائٹ پر موجود ہونگے ۔
13) عازمینِ حج کی ویٹنگ لسٹ بھی بنائی جائے گی جس میں سرکاری حج کوٹہ کا صرف 0.5% رکھا جائے گا۔
14) تمام درخواست دہندگان کے پاس قومی شناختی کارڈ اور پاکستانی مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہونا ضروری ہے جس کی میعاد 26 دسمبر، 2023 تک ہونا لازمی ہے۔
15) عازمینِ حج کیلئے جسمانی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے۔ جسکی تصدیق حج فارم پر بذریعہ سرکاری ڈاکٹر کرانا ہو گی۔ تاہم سپیشل افراد (معذور افراد )اپنے لازمی مددگار کے ہمراہ درخواست دینے پر اہل تصور ہونگے۔
16) سرکاری حج سکیم کے تحت کل سیٹوں میں سے 3% (2،688)سیٹیں ہارڈ شپ کیسز(مثلا نوزائدہ بچوں، بروکن فیملی) کے لیے مختص ہونگی ۔
17) حج 2023 کے مکمل اخراجات کا تخمینہ یہ ہے:
• شمالی ریجن (اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، رحیم یار خان، سیالکوٹ ) اندازاً 1،175،000 روپے
• سپانسرشپ حج سکیم کیلئے (شمالی ریجن ) اندازاً $ 4,325
• جنوبی ریجن (کراچی، کوئٹہ، سکھر) اندازاً 1،165،000 روپے
• سپانسرشپ حج سکیم کیلئے (جنوبی ریجن) اندازاً $ 4,285
نوٹ: مذکورہ حج پیکیج میں سے بچت ہونے کی صورت میں عازمین حج کو انکے فراہم کردہ بینک اکاونٹ کے ذریعے واپس کی جائے گی۔ سپانسرشپ سکیم کے درخواست گذاروں کا بینک اکاونٹ نہ ہونے کی صورت میں بچت کیش میں فراہم کی جائے گی۔
18) ریگولر حج سکیم میں ناکام ہونے والے درخواست گذا ر 7 دن کے اندر اپنی رقم فراہم کردہ بینک اکاونٹ یا کیشں کی صورت میں متعلقہ بینک سے وصول کر سکیں گے۔
19) EOBI اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کے کم تنخواہ والے ملازمین کے لیے300سیٹیں (برائے لیبر کوٹہ) مخصوص ہونگی ۔ انکے اخراجات انکا ادارہ برداشت کرے گا۔ ان کا انتخاب علیحدہ قر عہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
20) حج پالیسی میں مفت حج کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
21) سعودی عرب کی طرف سے منظور شدہ کورونا ویکسین کی امیونائزیشن لازمی ہے۔
22) سعودی عرب میں قیام کے دوران بند اور کھلی جگہوں پر حج کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے۔
23) تمام حجاج کو وطن واپسی پر پانچ (05) لیٹر زم زم فراہم کیا جائے گا۔
24) حج میڈیکل مشن،معاونین حجاج اور وزارت کے عملے کو سعودی عرب میں موجود ہم وطن حجاج کی سہولیات ، رہنمائی اور مدد کیلئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔
25) “روڈ ٹو مکہ” منصوبے کی سہولت اسلام آباد ایئرپورٹ پر جاری رہے گی جسے لاہور اور کراچی تک بڑھانے کا امکان ہے۔
26) حج ہیلپ لائن کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب میں روزانہ کی بنیاد پر حجاج کی رہنمائی اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔
27) نجی حج سکیم میں داخلے کیلئے وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے مستند کوٹہ ہولڈرز حج گروپ آرگنائزرز (HGOs ) کی فہرست بعد ازاں جاری کی جائے گی۔ حجاج کے ساتھ تحریری معاہدہ کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کا تربیت یافتہ عملہ سعودی عرب میں ان HGOs کی نگرانی کرے گا اور نجی حج سکیم کے حجاج سے رابطے میں رہے گا۔
28) حجاج کی سہولت کی یقین دہانی کے لیے HGOs کے ساتھ خدمات کی فراہمی کے معاہدے SPAپر دستخط کیے جائیں گے۔
29) شرعی تکافل کے تصور پر مبنی حجاج محافظ سکیم جاری رہے گی۔

Hajj information online

Leave a Comment